نمود رنگ سے بیگانہ وار آئی ہے
نمود رنگ سے بیگانہ وار آئی ہے
خزاں کا بھیس بدل کر بہار آئی ہے
ملول و مضمحل و بے قرار آئی ہے
کوئی بتائے یہ کیسی بہار آئی ہے
اسیر خانۂ گلچیں ہیں رنگ و بو اے دوست
یہ کس کے عہد میں ایسی بہار آئی ہے
سہاگ ادھ کھلی کلیوں کا کس نے لوٹ لیا
بہار کس لئے یوں سوگوار آئی ہے
چمن فسردہ گل آزردہ غنچے پژمردہ
خزاں بہار پہ ہے یا بہار آئی ہے
نہ برگ و گل کی تمنا نہ رنگ و بو کی ہوس
سحابؔ مجھ کو خزاں ساز گار آئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.