نور و نکہت کی یہ برسات کہاں تھی پہلے
نور و نکہت کی یہ برسات کہاں تھی پہلے
زندگی اتنی حسیں رات کہاں تھی پہلے
اب تو پلکوں پہ ستارے سے لرز اٹھتے ہیں
غم محبوب کی یہ بات کہاں تھی پہلے
تیری یادوں سے فروزاں ہیں فضائیں جن کی
ایسی راتوں سے ملاقات کہاں تھی پہلے
ان کی بدمست نگاہوں کا کرم ہے اے دل
زندگی بزم خرابات کہاں تھی پہلے
کیف یہ درد محبت نے کیا ہے پیدا
یہ دل آویزیٔ نغمات کہاں تھی پہلے
آج یوں دل کے تڑپنے کا بھرم ٹوٹا ہے
حسرت لطف و عنایات کہاں تھی پہلے
نقشؔ ان شوخ نگاہوں کا فسوں ہے ورنہ
دل میں یہ شورش جذبات کہاں تھی پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.