Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پا بہ دامن ہو رہا ہوں بسکہ میں صحرا نورد (ردیف .. ے)

مرزا غالب

پا بہ دامن ہو رہا ہوں بسکہ میں صحرا نورد (ردیف .. ے)

مرزا غالب

MORE BYمرزا غالب

    پا بہ دامن ہو رہا ہوں بسکہ میں صحرا نورد

    خار پا ہیں جوہر آئینۂ زانو مجھے

    دیکھنا حالت مرے دل کی ہم آغوشی کے وقت

    ہے نگاہ آشنا تیرا سر ہر مو مجھے

    ہوں سراپا ساز آہنگ شکایت کچھ نہ پوچھ

    ہے یہی بہتر کہ لوگوں میں نہ چھیڑے تو مجھے

    باعث واماندگی ہے عمر فرصت جو مجھے

    کر دیا ہے پا بہ زنجیر رم آہو مجھے

    خاک فرصت برسر ذوق فنا اے انتظار

    ہے غبار شیشۂ ساعت رم آہو مجھے

    ہم زباں آیا نظر فکر سخن میں تو مجھے

    مردمک ہے طوطیٔ آئینۂ زانو مجھے

    یاد مژگاں میں بہ نشتر زار سودائے خیال

    چاہیے وقت تپش یک دست صد پہلو مجھے

    اضطراب عمر بے مطلب نہیں آخر کہ ہے

    جستجوئے فرصت ربط سر زانو مجھے

    چاہیے درمان ریش دل بھی تیغ یار سے

    مرم زنگار ہے وہ وسمۂ ابرو مجھے

    کثرت جور و ستم سے ہو گیا ہوں بے دماغ

    خوب رویوں نے بنایا غالبؔ بد خو مجھے

    فرصت آرام غش ہستی ہے بحران عدم

    ہے شکست رنگ امکاں گردش پہلو مجھے

    ساز ایمائے فنا ہے عالم پیری اسدؔ

    قامت خم سے ہے حاصل شوخیٔ ابرو مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے