پا برہنہ ہیں اب کے جنگل میں
تو بھی میں بھی طلب کے جنگل میں
خاک خواہش بھی اب نہیں اڑتی
خون کی تاب و تب کے جنگل میں
ہاں ابھی آرزو نہیں نکلی
اور کچھ روز اب کے جنگل میں
کفر و اسلام مل رہے ہیں گلے
اور کیا ہے ادب کے جنگل میں
وہ بھی میری طرح سے رہ لے گا
عمر بھر روز و شب کے جنگل میں
کون آئے گا ملنے کو اخترؔ
ایسی ویران شب کے جنگل میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.