پابند رسم روایت ہیں آئین محبت کیا جانیں
پابند رسم روایت ہیں آئین محبت کیا جانیں
سجدے اصنام کو کرتے ہیں یہ اوج عبادت کیا جانیں
جمع و تفریق میں غلطاں ہیں تقسیم و ضرب سے پیچاں ہیں
یہ شوکت ایماں کیا جانیں یہ شان حمیت کیا جانیں
یہ شیخ ہے یہ مولانا ہے یہ زاہد ہے یہ صوفی ہے
یہ حظ رفاقت کیا جانیں یہ نشۂ صحبت کیا جانیں
یا ہوش و حواس کی باتیں ہیں یا فکر و خرد کی گھاتیں ہیں
مجنوں کی ریاضت کیا جانیں فرہاد کی جرأت کیا جانیں
قسمت میں نہیں شب بے داری بے بہرہ گریہ و زاری ہے
یہ عفو کی رحمت کیا جانیں یہ جود کی عظمت کیا جانیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.