پابندیاں ہیں میرے ہی اظہار پر
پابندیاں ہیں میرے ہی اظہار پر
زاغ و زغن کا شور ہے مردار پر
تاثیر ہے کس کے لہو کو دیکھیے
سبزہ اگا ہے آہنی تلوار پر
دل کش حسیں پوشاک ہو یا جسم ہو
مرکوز ہے میری نظر بازار پر
میرے لئے کوئی خبر آتی نہیں
اور سامنے اخبار ہے اخبار پر
موسم عجب حالات سے دو چار ہے
بادل نہیں طائر نہیں اشجار پر
دل سے جگر سے خون سے واقف کیا
احسان ہے امراض کا بیمار پر
یہ شہر ہے یا کوئی زنداں کیا کہیں
شاہدؔ یہاں دیوار ہے دیوار پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.