پانے کا ذکر کیا کہ گنوانا بہت ہوا
پانے کا ذکر کیا کہ گنوانا بہت ہوا
دل اس کی بے رخی کا نشانہ بہت ہوا
خوابوں کی گٹھری لاد کے کب تک جئیں گے ہم
پلکوں پہ ان کا بار اٹھانا بہت ہوا
ہوتا ہے درد جب کبھی آ جائے اس کا ذکر
گو زخم دل ہمارا پرانا بہت ہوا
مجھ کو نہیں قبول تمہارا کوئی جواز
اب روز روز کا یہ بہانہ بہت ہوا
اوروں کے درد و غم کا پتہ چل گیا ہے نا
اب تو ہنسو کہ رونا رلانا بہت ہوا
تعبیر چاہیے مجھے تدبیر کیجئے
آنکھوں کو خواب واب دکھانا بہت ہوا
فرزانہؔ کوئی بات غزل میں نئی کہو
ذکر وصال و ہجر پرانا بہت ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.