پانی بھرتے جاتے ہیں
پانی بھرتے جاتے ہیں
درشن کرتے جاتے ہیں
دل میں لگی تصویروں کے
رنگ اترتے جاتے ہیں
خالی مشکیزوں کے ساتھ
آہیں بھرتے جاتے ہیں
دھندلی آنکھوں کے پیچھے
خواب بھی مرتے جاتے ہیں
غزل کی سیڑھی پر چڑھتے
ڈرتے ڈرتے جاتے ہیں
جیسے پیاز کے چھلکے ہوں
بھید اترتے جاتے ہیں
اشک اگربتی اور پھول
قبر پہ دھرتے جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.