پاؤں جمتے نہیں ہیں کائی پر
تف ہے ایسی کسی رسائی پر
ایک بوسیدہ شہر ہاتھ لگا
اک نئے شہر کی کھدائی پر
کیسی نازک مزاج لڑکی تھی
چوڑیاں بوجھ تھیں کلائی پر
گھر نہ تقسیم کر مرے بھائی
تیرا احسان ہوگا بھائی پر
ایسے حالات ہیں کہ میرا باپ
معترض ہے مری پڑھائی پر
میں خدا پر یقین رکھتا ہوں
تیرا ایمان ہے خدائی پر
کارخانے سے چھٹیاں لوں گا
گاؤں میں فصل کی کٹائی پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.