Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پاؤں کانٹوں پہ تو پھولوں پہ نظر رکھتے ہیں

استاد وجاہت حسین خاں

پاؤں کانٹوں پہ تو پھولوں پہ نظر رکھتے ہیں

استاد وجاہت حسین خاں

MORE BYاستاد وجاہت حسین خاں

    پاؤں کانٹوں پہ تو پھولوں پہ نظر رکھتے ہیں

    فکر منزل ہے بڑا عزم سفر رکھتے ہیں

    بس انہیں لوگوں کی تقدیر بدل سکتی ہے

    جو گزرتے ہوئے ہر پل کی خبر رکھتے ہیں

    ان کو ہر حال میں اندیشۂ رسوائی ہے

    جو سدا غیر کے عیبوں پہ نظر رکھتے ہیں

    کون قاتل کو سزا دے سکے منصف بن کے

    وہ کہاں ہیں جو پرکھنے کا ہنر رکھتے ہیں

    گردش وقت کا چلتا نہیں جادو ان پر

    خود کو ہر حال میں جو سینہ سپر رکھتے ہیں

    جوہری شعر و ادب کے یہاں چھپتے ہیں کہاں

    اپنی جیبوں میں چھپائے یہ گہر رکھتے ہیں

    تیری باتوں میں وجاہتؔ ہے بلا کی حکمت

    دب ہی جاتے ہیں وہ تجھ سے جو جگر رکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے