پاؤں میں یہ جو آبلے ہوئے ہیں
پاؤں میں یہ جو آبلے ہوئے ہیں
تب کہیں جا کے راستے ہوئے ہیں
کب سے بیٹھے ہوئے ہیں ایک جگہ
کیا پرندوں کے پر بندھے ہوئے ہیں
آپ قاتل نہیں ہیں مان لیا
خون میں ہاتھ کیوں سنے ہوئے ہیں
جھوٹ کیا سچ ہے کیا پتا ہے ہمیں
ہم بھی تھوڑا پڑھے لکھے ہوئے ہیں
میچ کا رخ بدل بھی سکتا ہے
کھیل میں ہم ابھی بنے ہوئے ہیں
یاد جب بھی کیا مصیبت میں
آپ کے ساتھ ہم کھڑے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.