پاؤں ٹوٹے کبھی رستہ ٹوٹا
آس ہی ٹوٹی نہ دھوکا ٹوٹا
سوچئے آگے مسافت کیا ہو
خواب کے ساتھ ہی صحرا ٹوٹا
اک اذیت ہے لب برگ شفق
دشت ہو اور میں سدا کا ٹوٹا
جستجو جاں سے گئی سنگ سے صوت
سانس کیا ٹوٹی تماشا ٹوٹا
ٹوٹنے کو سبھی ٹوٹے تھے مگر
رات بھر کوئی نہ مجھ سا ٹوٹا
کیا عجب پیاس تھی ذروں میں نہاں
کہ ہر اک گام پہ دریا ٹوٹا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.