پاس آ کر بھی انا ہے تجھ میں
پاس آ کر بھی انا ہے تجھ میں
یہ جھلک سب سے جدا ہے تجھ میں
چھونا چاہوں تو بکھر جاتا ہے
میرے خوابوں کی ادا ہے تجھ میں
کھو نہ جائیں مری چاہت کے گہر
وقت کچھ ڈھونڈھ رہا ہے تجھ میں
تو مرے ذہن کی روشن تصویر
میرا ہر رنگ کھلا ہے تجھ میں
تو مقدس ہے صحیفوں کی طرح
میرا ہر راز چھپا ہے تجھ میں
میں نہیں تو کوئی مجھ سا ہوگا
وہ جو اک شخص چھپا ہے تجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.