پاس آنے کی کیا ضرورت تھی
مسکرانے کی کیا ضرورت تھی
ہم تمہیں یاد بھی تو آتے ہیں
یہ بتانے کی کیا ضرورت تھی
ہم تو کافی ہیں ایک دوجے کو
اس زمانے کی کیا ضرورت تھی
اچھا لگتا ہے روٹھنا تم پر
مان جانے کی کیا ضرورت تھی
مستقل دل میں تم کو رہنا تھا
آنے جانے کی کیا ضرورت تھی
جب محبت پہنچ رہی تھی ہمیں
آب و دانے کی کیا ضرورت تھی
گر تمہیں لوٹ کر نہیں آنا
یاد آنے کی کیا ضرورت تھی
کتنا ٹوٹے گا زندگی بھر یہ
دل بنانے کی کیا ضرورت تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.