پاس ہر پل یہ رہا ہوتے جدا دیکھا نہیں
پاس ہر پل یہ رہا ہوتے جدا دیکھا نہیں
درد سے بہتر کوئی بھی ہم نوا دیکھا نہیں
ہجر کی راتیں یہ آنسو اور یہ تنہائیاں
تم نے میرے ساتھ کیا یہ قافلہ دیکھا نہیں
یاد ہے تم نے دلائی تھی قسم نہ ملنے کی
اس لئے صدیوں سے میں نے آئنہ دیکھا نہیں
کاٹ کر شہ رگ کبھی حاصل ہوا ہے عشق کیا
اس سے بد تر اور دوجا راستہ دیکھا نہیں
عشق کو لکھنے جو بیٹھی جب کبھی پنوں پہ میں
یہ قلم بھی بولا ایسا حادثہ دیکھا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.