پاس جب وہ ستم ایجاد آیا
پاس جب وہ ستم ایجاد آیا
کچھ بھی اس دم نہ ہمیں یاد آیا
رخ مسرت کا نہ دیکھا ہم نے
لے کے ہر پل نئی افتاد آیا
اس طرف جانا ہوا بند مرا
بزم وہ جس سے کوئی شاد آیا
ملک الموت نے رستہ روکا
جب ارم تک کوئی شداد آیا
آئے اس بزم میں سب شیر طلب
یوں تو مجنوں کوئی فرہاد آیا
پڑ گئیں الٹی تدابیر ستم
دام خود کردہ میں صیاد آیا
یوں فزوں ہوتے گئے میرے گناہ
لے کے ہر پل نئے اعداد آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.