پاس میرے یہ کیسا سایہ ہے
پاس میرے یہ کیسا سایہ ہے
دور وہ کیا دیا سا جلتا ہے
رات کٹتی ہے گہرے پانی میں
دن کہیں ابر میں گزرتا ہے
تیری آہٹ سے مجھ میں دور تلک
ایک جنگل سا پھیل جاتا ہے
موج میں ہے ادھر جمال ترا
خوں ادھر میرا بھی اچھلتا ہے
کفر ہے ہجر کا تصور بھی
آسماں کب زمیں سے بچھڑا ہے
جانے کس معرکے میں شامل ہوں
مجھ میں اک سبز پوش اترا ہے
- کتاب : جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 105)
- Author : امیر حمزہ ثاقب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.