پاسبان شہر چپ ہے وقت کیسا آ گیا
پاسبان شہر چپ ہے وقت کیسا آ گیا
توڑ کر دیوار و در بستی میں صحرا آ گیا
دوپہر کی دھوپ اور صحرا کوئی کیا ساتھ دے
ڈر کے جب خود میرے اندر میرا سایا آ گیا
آئنے میں بال اک چمکا مرے سر کا سفید
اڑ کے باہر صحن میں اک زرد پتا آ گیا
ابن آدم کا لہو سب کی بجھا دیتا ہے پیاس
جب کبھی پیاسا ہوا بستی میں دریا آ گیا
ہے وہی شاعر مری نظروں میں کاظمؔ کامیاب
لفظ کی تلوار پر جس کو کہ چلنا آ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.