پاتے ہیں کچھ کمی سی تصویر زندگی میں
پاتے ہیں کچھ کمی سی تصویر زندگی میں
کیا نقش چھوڑ آئے ہم دشت بے خودی میں
زنجیر آگہی سے شمشیر آگہی تک
کیا کیا مقام آئے دل کی سپہ گری میں
جی دیکھنے کو ترسے دیکھوں تو کس نظر سے
طوفان خیرگی ہے جلووں کی روشنی میں
ہستی بجائے خود ہے اک کارگاہ ہستی
ہم مست بندگی میں وہ بندہ پروری میں
ڈھونڈے سے بھی نہ پائی صدیوں کی جستجو نے
شامل تھی جو تجلی ترتیب عنصری میں
وہ شے کہاں ہے پنہاں اے موج آب حیواں
جو وجۂ سر خوشی تھی برسوں کی تشنگی میں
- کتاب : Sarhane Ka Charagh (Pg. 116)
- Author : Azeez Tammannai
- مطبع : Azeez Tammannai (1992)
- اشاعت : 1992
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.