پایا تھا کچھ سکون دل داغدار نے
پایا تھا کچھ سکون دل داغدار نے
زخموں کو پھر نکھار دیا ہے بہار نے
پھر ہے ترے کرم کی ضرورت نگاہ دوست
آواز دی ہے مجھ کو غم روزگار نے
آ جا کہ دل دعا نہ کرے پھر فراق کی
مضطر بنا دیا ہے ترے انتظار نے
اہل خرد میں کوئی نہ منصور بن سکا
دیوانگی کو عام کیا شوق دار نے
اخترؔ نہ بجھ سکے گی وہ شمع وفا کبھی
بخشی ہو روشنی جسے پروردگار نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.