پڑا ہوا ہوں ترے پاس اتنا سارا میں
پڑا ہوا ہوں ترے پاس اتنا سارا میں
اور اس کے بعد بھی کم پر کروں گزارا میں
بہ شکل سبزہ و گل اب نکل رہا ہوں جہاں
گیا تھا لا کے انہیں جنگلوں میں مارا میں
بہت ہوس تھی مجھے بے پناہ ہونے کی
پڑی وہ ضرب گرا ہو کے پارہ پارہ میں
ترے نواح میں اب بھی بہت ہوں بکھرا ہوا
ہوا نہیں ہوں ابھی جمع تجھ سے سارا میں
زیادہ ہے تو بہت اور میں بہت کم ہوں
تو سود ہے مرا اور ہوں ترا خسارا میں
جہاں سے توڑ دیا تھا ہوا نے پچھلی بار
وہیں سے ٹوٹنے والا ہوں کیا دوبارہ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.