پڑے ہیں راہ میں جور و جفا کے سلسلے کتنے
![بشیشر ناتھ کنول پانی پتی بشیشر ناتھ کنول پانی پتی](https://www.rekhta.org/Content/Images/quillm.png)
پڑے ہیں راہ میں جور و جفا کے سلسلے کتنے
بشیشر ناتھ کنول پانی پتی
MORE BYبشیشر ناتھ کنول پانی پتی
پڑے ہیں راہ میں جور و جفا کے سلسلے کتنے
مرے سر سے گزرنے کو ابھی ہیں حادثے کتنے
کبھی شعلے پئے میں نے کبھی طوفاں سے ٹکرایا
مرے سینے پہ لکھے ہیں جنوں نے حوصلے کتنے
ادھر لوہے کے دروازے ادھر چاندی کی دیواریں
ابھی انسان سے انسان تک ہیں فاصلے کتنے
بکھر کر ایک دل ڈھلتا ہے کتنے ہی فسانوں میں
گیا جب ٹوٹ آئینہ تو آئینے بنے کتنے
چلن تھا آندھیوں کا اور اندھیروں کی حکومت تھی
دیے خود ہی بتائیں گے جلے کتنے بجھے کتنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.