پہاڑ کی طرح اطراف میں کھڑی ہے شب
اے میری سوچ کے سورج بہت بڑی ہے شب
سفید پوش بدن پر گری نہیں کالک
خزاں رسیدہ شجر کی طرح جھڑی ہے شب
کھلا نہیں مری دستک پہ کوئی دروازہ
عجیب خوف نگر میں یہ آ پڑی ہے شب
میں سوچتا ہوں کہ سورج کدھر سے نکلے گا
جو سولیوں کی طرح ہر جگہ گڑی ہے شب
ڈرا رہے ہیں صدفؔ رتجگوں کے سناٹے
مرے قریب رہو تم بہت کڑی ہے شب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.