پہن کر دیکھ لو اترن کسی کی
پہن کر دیکھ لو اترن کسی کی
ذرا بھی کم نہیں الجھن کسی کی
ہمارے کان سن کر پھٹ نہ جائیں
تری پازیب میں چھن چھن کسی کی
خدارا دھیان دینا فیصلے پر
ترے ہاتھوں میں یہ گردن کسی کی
گلے ایسے ملا تھا وہ کسی کے
کہ آنکھیں ہو گئیں روشن کسی کی
ہمارے دھیان پر ایسے پڑی ہے
سرکتی ہی نہیں چلمن کسی کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.