پہلے بجھے چراغ سے تارہ کیا مجھے
پھر اس نے ڈوبنے کا اشارہ کیا مجھے
مسمار کر دیا مجھے سیلاب وقت نے
تعمیر پھر اسی نے دوبارہ کیا مجھے
اک باغ دیکھتا تھا میں ماضی کہ موج میں
اک پھول خوشبوؤں میں اتارا کیا مجھے
جب جی میں آیا راکھ میں تبدیل کر دیا
جب جی میں آیا اس نے شرارہ کیا مجھے
راہ طلب میں کس کو ٹھہرنے کا ہوش تھا
یوں تو ہر ایک پیڑ پکارا کیا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.