پہلے جیسا وہ ڈھونڈھتا ہے مجھے
پہلے جیسا وہ ڈھونڈھتا ہے مجھے
آئنہ روز ٹوکتا ہے مجھے
ذہن جتنا بھی اختلاف کرے
مشورہ دل کا ماننا ہے مجھے
سو بھی جاؤں تو اے مری بیٹی
تیری آنکھوں میں جاگنا ہے مجھے
اس سے بیدار مجھ کو رہنا ہے
جو ابھی ٹوٹ کر ملا ہے مجھے
ہر گھڑی میں بکھرتی رہتی ہوں
ہر گھڑی وہ سنبھالتا ہے مجھے
اس کی تعریف مجھ کو کرنی ہے
اس نے کیا کیا نہیں کہا ہے مجھے
ساری دنیا حسین کر دوں گی
حضرت عشق کی دعا ہے مجھے
میرے بارے میں کوئی رائے نہ دے
تو ابھی کتنا جانتا ہے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.