Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پہلے لگتا تھا بن تیرے مر جاؤں گا

حدید فاطمہ

پہلے لگتا تھا بن تیرے مر جاؤں گا

حدید فاطمہ

MORE BYحدید فاطمہ

    پہلے لگتا تھا بن تیرے مر جاؤں گا

    تو نے چھوڑا تو پھر میں کدھر جاؤں گا

    تو بھی لگتا ہے مجھ کو زمانے سا ہی

    تیرے دل سے بھی اک دن اتر جاؤں گا

    تیری عادت نے مجھ کو بگاڑا ہے پر

    ایک دن دیکھنا میں سدھر جاؤں گا

    پھر ترے پاس سے دیکھنا کیسے میں

    تجھ کو دیکھے بنا ہی گزر جاؤں گا

    آج باتوں میں ہوں تیری نظروں میں ہوں

    جلد دل میں ترے ہو امر جاؤں گا

    تیری نظر کرم کی ہی بس دیر ہے

    یہ جو بگڑا ہوا ہوں سنور جاؤں گا

    اس کی یادیں رہیں گی مرے ساتھ ساتھ

    شہر یہ چھوڑ کر اب اگر جاؤں گا

    ایک دن چھوڑ یہ غم زدوں کا جہاں

    بن میں گزری پرانی خبر جاؤں گا

    بن کے بادل ہواؤں کے سنگ اڑ کے میں

    ڈھونڈنے تجھ کو ہر اک نگر جاؤں گا

    کیا کہا تجھ کو مجھ پر بھروسہ نہیں

    تجھ کو لگتا ہے کہ میں مکر جاوں گا

    ہوں محبت محبت محبت ہوں میں

    تیرا دل تو نہیں ہوں جو بھر جاؤں گا

    آج خوشبو مری ہوگی کل چھاؤں بھی

    پھول ہوں آج کل بن شجر جاؤں گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے