Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پہلے صدمات کے دریا میں اتارا خود کو

محمد فہیم

پہلے صدمات کے دریا میں اتارا خود کو

محمد فہیم

MORE BYمحمد فہیم

    پہلے صدمات کے دریا میں اتارا خود کو

    اور پھر بڑھ کے دیا میں نے سہارا خود کو

    بن سنور کر وہ چلا جاتا ہے لیکن گھنٹوں

    آئنہ دیکھتا رہتا ہے بیچارہ خود کو

    ڈوبنے والوں کو بڑھ کر یہ بچاتا کیوں نہیں

    اتنا بے بس کیوں سمجھتا ہے کنارا خود کو

    وہ مری ذات کا حصہ ہے چھپا ہے مجھ میں

    میں نے یہ سوچ کے ہر بار پکارا خود کو

    مجھ سے مل کر تری صورت نکھر آئی کتنی

    غور سے دیکھا نہیں تو نے دوبارا خود کو

    کتنے اسرار کھلے مہر و وفا کے مجھ پر

    آتش عشق سے جب میں نے گزارا خود کو

    اپنے جلووں سے کبھی اس نے نکھارا ہے مجھے

    لے کے انگڑائی کبھی اس نے سنوارا خود کو

    عادی اس نے جو بنایا ہے مجھے اپنا فہیمؔ

    میں بغیر اس کے نہیں کرتا گوارا خود کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے