Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پہلے سمندروں میں اتارا گیا مجھے

نفس انبالوی

پہلے سمندروں میں اتارا گیا مجھے

نفس انبالوی

MORE BYنفس انبالوی

    پہلے سمندروں میں اتارا گیا مجھے

    پھر پیاس کی حدوں سے گزارا گیا مجھے

    دیکھا تو کچھ نہیں تھا وہاں دشت کے سوا

    پھر بھی لگا کہ جیسے پکارا گیا مجھے

    عمر رواں نے پوچھ لیا مجھ سے ایک دن

    کیوں بے دلی کے ساتھ گزارا گیا مجھے

    پہلے وہ میری موت پہ خود مطمئن ہوا

    پھر دار سے زمیں پہ اتارا گیا مجھے

    بازی کو جیتنے کی ہوس میں بساط پر

    افسوس جان بوجھ کے ہارا گیا مجھے

    یوں ہی میں اس کی بزم سے اٹھ کر نہیں گیا

    دراصل پہلے اس کا اشارہ گیا مجھے

    کچھ میں بھی تیز گام نہیں تھا کچھ اے نفسؔ

    پر خار راستوں سے گزارا گیا مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے