پہلے سے دیکھنا کہیں بہتر بنائیں گے
![سید امین الحسن موہانی بسمل سید امین الحسن موہانی بسمل](https://www.rekhta.org/Content/Images/quillm.png)
پہلے سے دیکھنا کہیں بہتر بنائیں گے
سید امین الحسن موہانی بسمل
MORE BYسید امین الحسن موہانی بسمل
پہلے سے دیکھنا کہیں بہتر بنائیں گے
اب اپنا ایک اور مقدر بنائیں گے
بگڑے ہوئے ہیں ضد پہ ہیں کون ان سے کیا کہے
اس وقت بات بات کے دفتر بنائیں گے
دیکھیں گے اپنے دل کے تحمل کی کیفیت
ہم ان کو اور چھیڑ کے خود سر بنائیں گے
آنے تو دو بہار کا موسم جنوں کے دن
اپنے لئے ہم آپ ہی نشتر بنائیں گے
بسمل چلیں گے آج در یار تک ضرور
پژمردہ دل کو تیرے گل تر بنائیں گے
- کتاب : Noquush (Pg. B-390 E400)
- مطبع : Nuqoosh Press Lahore (May June 1954)
- اشاعت : May June 1954
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.