پہلے سے پیرہن مرا اتنا اداس اور
پہلے سے پیرہن مرا اتنا اداس اور
پھر پیرہن کے حسن پہ دکھ کا لباس اور
کیا خودکشی سبھی کو یہ آواز دیتی ہیں
آ پٹریوں کے پاس آ تھوڑا سا پاس اور
دونوں کو مت ملائیے آنکھیں ہوں یا شراب
صحرا کی پیاس اور ہے دریا کی پیاس اور
آگے بھی کاٹ لیں گے ترے بن یہ زندگی
جب اتنی پی چکے ہیں تو اک دو گلاس اور
ان آنسوؤں نے چھوڑ دی ہونٹوں پہ کچھ نمی
یعنی شہد سے جڑ گئی گڑ کی مٹھاس اور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.