پہلے سوچا نہیں جاؤں گا پر گیا ہوں مری راہبہ
پہلے سوچا نہیں جاؤں گا پر گیا ہوں مری راہبہ
کام جو تھے نہیں ہو رہے کر گیا ہوں مری راہبہ
اک دیا رکھ کے آیا ہوں میں تیرے معبد کی دیوار پر
اور ترے نام کا تیل بھی بھر گیا ہوں مری راہبہ
کچھ حواری تری پشت پر زخم کرتے دکھائی دئے
سچ کہوں تو میں اس خواب سے ڈر گیا ہوں مری راہبہ
طے کیا تھا خداوند کو پہلی فرصت میں ڈھونڈوں مگر
میں تجھے ڈھونڈتے ڈھونڈتے مر گیا ہوں مری راہبہ
پھر کلیسا کے برگد تلے آج کا دن گزارا گیا
آج پھر رات کو دیر سے گھر گیا ہوں مری راہبہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.