پہلے سلجھا تھا مگر بعد میں الجھا ہوگا
پہلے سلجھا تھا مگر بعد میں الجھا ہوگا
آپ سے ہارا ہر اک من مرے من سا ہوگا
میں نے دیواروں کی آہٹ تو سنی ہے شاید
اندر ان کے کوئی دل بھی تو دھڑکتا ہوگا
تجھ پہ منڈراتا رہا سانس کو چھونے کے لیے
تیری خوشبو سے یوں بھونرے کو مہکنا ہوگا
عشق میں ہونا گواہی ہے مرے ہونے کی
اور کیا عشق سے میرے لیے اچھا ہوگا
اب تلک ڈوبا ہوا ہوں میں اسی سوچ میں جان
کیا تجھے چھونا مرا عشق میں دھوکہ ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.