Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پہلے تو دیکھا آنکھ بھر اس نے

سریندر ساگر

پہلے تو دیکھا آنکھ بھر اس نے

سریندر ساگر

MORE BYسریندر ساگر

    پہلے تو دیکھا آنکھ بھر اس نے

    پھر قلم کر دیا تھا سر اس نے

    صبر کرتا تو چھایا بھی دیتا

    جلدی کاٹا ہے یہ شجر اس نے

    کچھ بچا بھی نہیں گیا بھی نہیں

    اس طرح لوٹا میرا گھر اس نے

    بولنے کو ابھی نہیں پل بھی

    کی کبھی بات رات بھر اس نے

    جانتا ہی نہیں مجھے جیسے

    پھیر لی اس طرح نظر اس نے

    دھر رہا ہے وہ تہمتیں مجھ پر

    پہلے کی تھی اگر مگر اس نے

    مجھ پہ الزام سو لگا دیکھو

    کر دیا مجھ کو نامور اس نے

    بات کرتا ہے اپنے مطلب سے

    کتنا رکھا ہے منتظر اس نے

    جیسے کپڑے کوئی بدلتا ہے

    ایسے بدلے ہیں ہم سفر اس نے

    تولتا ہے وہ پیار دولت سے

    خود کو تولا نہیں مگر اس نے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے