پہنچ کا مسئلہ حل کر رہا ہوں
میں دروازہ مقفل کر رہا ہوں
اگر ملنا نہیں تم نے کہیں بھی
میں اپنے پاؤں کیوں شل کر رہا ہوں
ستارے لا رہا ہوں آسماں سے
مرتب تیری پائل کر رہا ہوں
تمہاری یاد دریا برد کر کے
ادھوراپن مکمل کر رہا ہوں
وہ دل میں آ بسے گا دیکھ لینا
جسے آنکھوں سے اوجھل کر رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.