پہنچے تو میرے غم کی صدا تیرے شہر میں
پہنچے تو میرے غم کی صدا تیرے شہر میں
روئے گی تیرے ساتھ گھٹا تیرے شہر میں
آخر مری دعاؤں میں تاثیر کیوں نہیں
کیا سو گیا ہے میرا خدا تیرے شہر میں
اک فاصلہ ہے جب کہ ترے میرے درمیان
میں کیا کروں گی آ کے بتا تیرے شہر میں
برف اوڑھ کر پہاڑوں سے اترے گی ڈھونڈنے
تجھ کو اداس اداس ہوا تیرے شہر میں
تجھ سے ملی تو ٹوٹ گیا عمر بھر کا خواب
اب میں ہوں زندگی سے جدا تیرے شہر میں
دھرتی پہ جب بھی ٹپکے گا نسرینؔ کا لہو
ہوگی لہو لہو سی فضا تیرے شہر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.