پیدا ہوتے ہی رونے لگ جاتے ہیں (ردیف .. ے)
پیدا ہوتے ہی رونے لگ جاتے ہیں
غلطی ہو جاتی ہے ہم انسانوں سے
ویرانوں کو یکجا کر لے گی قدرت
دنیا بن جائے گی ان ویرانوں سے
سارے دانہ نادانوں کے دم سے ہیں
ہونے کا پہلو بھی ہے نادانو سے
سب تجھ سے امید لگائے بیٹھے ہیں
جھوٹ نہیں بولا کرتے مہمانوں سے
رام کا نام نہیں تھا وہ مجبوری تھی
رشتہ قائم کرنا تھا چٹانوں سے
کاندھا دینے والے سارے مردہ لوگ
زندہ ہو کر لوٹے ہیں شمشانوں سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.