پل میں کرتی ہیں بے خبر آنکھیں
پل میں کرتی ہیں بے خبر آنکھیں
ہیں عجب تیری جادوگر آنکھیں
میرے بن تم بھی رہ نہ پاؤ گے
جاؤ مجھ سے نہ پھیر کر آنکھیں
جانے کیا کیا بیان کرتی ہیں
آنسوؤں سے یہ تربتر آنکھیں
آپ تشریف تو کبھی لائیں
ہم بچھائیں زمین پر آنکھیں
دل کی تہ میں اتر گیا ہے وہ
میری آنکھوں میں ڈال کر آنکھیں
بند آنکھوں میں خواب آتے ہیں
خواب دیکھو نہ کھول کر آنکھیں
اب کہاں آنسوؤں کی آمد ہے
اب تو شاداںؔ ہیں خوں سے تر آنکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.