پلٹے کہاں جو وادیٔ ابہام تک گئے
پلٹے کہاں جو وادیٔ ابہام تک گئے
کاذب طریق مجمع کہرام تک گئے
ہر اک تھکن کو اوڑھ کے خاکی وجود پر
ہم زندگی کو کھوجنے انجام تک گئے
دعویٰ تھا جن کا شہر میں کہ پارسا ہیں ہم
ان کے قدم بھی کوچۂ دشنام تک گئے
قائل کروں میں کس طرح اس بد گمان کو
جب کہ سفیر حجت اتمام تک گئے
تابشؔ یہ اہل عقل کے ثمرات ہی تو ہیں
جاہل جنوں میں حربۂ ہنگام تک گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.