Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پنکھ پھیلاتے ہی بنتی ہیں چمن میں سرخیاں

مانک وشوکرما نورنگ

پنکھ پھیلاتے ہی بنتی ہیں چمن میں سرخیاں

مانک وشوکرما نورنگ

MORE BYمانک وشوکرما نورنگ

    پنکھ پھیلاتے ہی بنتی ہیں چمن میں سرخیاں

    اس لئے اڑتی نہیں ہیں باغ میں اب تتلیاں

    صرف اک تالاب کا پانی بدلنے کے لیے

    بے سبب اس ملک میں ماری گئی ہیں مچھلیاں

    چاند پر جانے لگی ہیں توڑ کر بندھن سبھی

    بڑھ رہی ہیں ہر دشا میں ہو کے نربھیہ لڑکیاں

    بھوک کا عالم کہیں کیا دیکھتے ہی دیکھتے

    جسم غائب ہو چکا ہے دکھ رہی ہیں پسلیاں

    لوٹتے ہیں رہنما بن کر لٹیرے آج کل

    کب تلک بربادی کی اپنی بٹوریں سرخیاں

    چھیڑنا اچھا نہیں ہوتا دبی ہر چیز کو

    آگ بنتی ہے ہوا پاتی ہیں جب چنگاریاں

    گاؤں کی پہچان دھومل ہو رہی ہے کیا کریں

    لپت ہوتی جا رہی ہیں دن بہ دن اب بستیاں

    صرف بھیے آتنک سے ہونے لگا ہے سامنا

    خواب بن کر رہ گئی ہیں بچپنے کی مستیاں

    عمر بھر لڑتے رہے لہروں سے ماجھی کے لیے

    ڈوب جایا کرتی ہیں نزدیک تٹ کے کشتیاں

    ہو گیا مشکل سڑک پہ گھومنا اس دور میں

    رات بھر سنسان پتھ پر ناچتی ہیں پتلیاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے