Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پپوٹے نیند سے بھاری دکھائی دیتے ہیں

مسعود احمد

پپوٹے نیند سے بھاری دکھائی دیتے ہیں

مسعود احمد

MORE BYمسعود احمد

    پپوٹے نیند سے بھاری دکھائی دیتے ہیں

    قدم قدم پہ شکاری دکھائی دیتے ہیں

    خزاں نے کر دیا محتاج پتے پتے کو

    درخت ہارے جواری دکھائی دیتے ہیں

    وزیر سارے مرے بادشاہ سلامت کے

    سمجھ سے سوچ سے عاری دکھائی دیتے ہیں

    میاں یہ عشق ہے لقمان کی نہیں سنتا

    یہ دل کے زخم تو کاری دکھائی دیتے ہیں

    امور کار جہاں پر غلام قابض ہیں

    یہ حکمران بھکاری دکھائی دیتے ہیں

    وگرنہ دن میں ستاروں کا کوئی کام نہیں

    مرے حواس پہ طاری دکھائی دیتے ہیں

    سوائے کھیل تماشوں کے اور کچھ بھی نہیں

    ہمیں تو آپ مداری دکھائی دیتے ہیں

    یہ تحصیل اور کچہری میں عرضیوں والے

    کبھی کبھی تو لکهاری دکھائی دیتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے