پر جو تولیں تو پر نہ جائے کہیں
پر جو تولیں تو پر نہ جائے کہیں
سر اٹھائیں تو سر نہ جائے کہیں
میں جو بکھرا تو غم نہیں لیکن
ساتھ تو بھی بکھر نہ جائے کہیں
دل زندہ سے ہم بھی زندہ تھے
دل زندہ ہی مر نہ جائے کہیں
وہ جو اک شخص مجھ میں مخلص ہے
مجھ سے پہلے ہی مر نہ جائے کہیں
آدمی کامیاب ہو کہ نہ ہو
موت سے پہلے مر نہ جائے کہیں
چڑھتے دریا کو پوجنے والو
چڑھتا دریا اتر نہ جائے کہیں
اڑ رہے ہیں فضاؤں میں خنجر
پر بچاؤں تو سر نہ جائے کہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.