پربت رائی رائی سے
پربت رائی رائی سے
طاقت ہے یکتائی سے
صحرا بھی سیراب ہوا
میری آبلہ پائی سے
جان گئے ہم حال ترا
پیٹ چھپے کیا دائی سے
ڈوب گئے ہم ساحل پر
ڈرتے تھے گہرائی سے
کیا غیروں کی بات کروں
بھائی کو رنجش بھائی سے
کتنے دلوں میں آگ لگی
میری شعلہ نوائی سے
ٹوٹ گیا میں اے معراجؔ
جذبوں کی انگڑائی سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.