پردے میں ہر آواز کے شامل تو وہی ہے
پردے میں ہر آواز کے شامل تو وہی ہے
میں لاکھ بدل جاؤں مگر دل تو وہی ہے
کچھ فرق نہیں دیر و حرم میں دل ناداں
محفل ہو کوئی رونق محفل تو وہی ہے
ہر رنگ ہر آواز ہر اک شکل حسیں میں
ہے کوئی اگر پیار کے قابل تو وہی ہے
محسوس جو ہوتا ہے دکھائی نہیں دیتا
دل اور نظر میں حد فاصل تو وہی ہے
ذروں میں دھڑکتے ہوئے دل دیکھے ہیں جس نے
انسان کی توقیر کے قابل تو وہی ہے
صد شکر کہ ہر حال میں جیتے ہیں یہاں لوگ
حاصل نہ سہی کاوش حاصل تو وہی ہے
جگدیشؔ ترے لطف سے محروم نہیں ہے
لیکن دل بیتاب کی مشکل تو وہی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.