پریشاں کرنے والوں کو پریشاں کون دیکھے گا
پریشاں کرنے والوں کو پریشاں کون دیکھے گا
ہمارے بعد یہ رنگ گلستاں کون دیکھے گا
بجز میرے یہ دلچسپی کا ساماں کون دیکھے گا
جلا کر دل کے داغوں کو چراغاں کون دیکھے گا
کسے گلشن سے اتنا عشق ہے میری طرح گلچیں
قفس میں رکھ کے تصویر گلستاں کون دیکھے گا
اسے رنگیں اسے صد چاک ہونا چاہئے ورنہ
ترا دامن مرا چاک گریباں کون دیکھے گا
بجائے ساغر مے تیرے میخانے میں اے ساقی
چلیں جب بوتلیں ہر دم خمستاں کون دیکھے گا
چمن خود باغباں پامال کرتا ہے تو حیرت کیا
چمن تو اس نے دیکھا ہے بیاباں کون دیکھے گا
حکیم وقت ہوں میں ہی اگر گلشن سے اٹھ جاؤں
تو پھر اے باغباں نبض بہاراں کون دیکھے گا
بچا کر اس کو رکھا ہے کلیجے میں کہ پھر تجھ کو
جو چشم آبلہ پھوٹی پشیماں کون دیکھے گا
دعائیں کیوں نہ دوں ہر دم نگاہ ناز قاتل کو
جو یہ نشتر نہ ہو سوئے رگ جاں کون دیکھے گا
غنیمت یہ بھی ہے اس دور میں پھر ورنہ اے ہمدم
جناب برقؔ صاحب سا سخنداں کون دیکھے گا
- کتاب : Tanveer-e-sukhan (Pg. 82)
- Author : Rahmat ilahi barq Azmi
- مطبع : Dr. Ahmed Ali Barqi Azmi, Zakir Nagar, New Delhi-25 (2003)
- اشاعت : 2003
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.