پرندے بھی سبھی مجھ پر محبت یوں لٹاتے ہیں
پرندے بھی سبھی مجھ پر محبت یوں لٹاتے ہیں
مری خاطر زمیں پر آسماں لا کر بچھاتے ہیں
ہماری شاعری کو جب بھی وہ گل رنگ کہتی ہے
حسیں لہجے سے اس کے ہم تو گلدستے بناتے ہیں
کئی زخموں کے مرہم زندگی بھر ڈھونڈھتے ہیں ہم
کئی زخموں کو ساری عمر سینہ سے لگاتے ہیں
ہمیشہ ایک تجھ سا بے وفا کردار کھلتا ہے
کبھی جب یار جھوٹے عشق کے قصہ سناتے ہیں
نہ کوئی ہم سفر اپنا نہ کوئی بام و در اپنا
بتانی کس طرح تھی زندگی کیسے بتاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.