پرکھو تم ان کو دور سے یا پھر قریب سے
پرکھو تم ان کو دور سے یا پھر قریب سے
رشتہ دکھائی دیں گے تمہیں سب عجیب سے
اپنے پرائے میں بھی کوئی فرق ہی نہیں
لگتے ہیں سارے دوست بھی مجھ کو رقیب سے
جس کو بھی دیکھیے اسے سکھ کی تلاش ہے
لیکن یہ شے بھی پاتا ہے انساں نصیب سے
جن کی مدد سے آج بہت کامیاب ہوں
کچھ لوگ مل گئے ہیں مجھے بھی حبیب سے
ہم لوگ اس پہ روز لٹکتے ہیں بار بار
عیسیٰ تو ایک بار ہی لٹکا صلیب سے
دلدارؔ سے تمیز شرافت ہی مانگیے
دولت نہ مانگیں آپ کسی بھی غریب سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.