پروتوں کے بیچ وہ جو اک ندی تھی
پروتوں کے بیچ وہ جو اک ندی تھی
عکس اپنا میں اسی میں دیکھتی تھی
رنگ مجھ پر ایک بھی چڑھتا نہیں تھا
سادگی بھی کیا بلا کی سادگی تھی
آہ وہ مجھ کو کسی میں دیکھتا تھا
آہ میں اس کو کسی میں دیکھتی تھی
صرف ماضی کہہ کے رخصت ہو لیے ہم
کیا بتاتے کیا ہماری زندگی تھی
تم فقط اس جسم تک ہی رہ گئے نہ
میں تمہیں خود سے ملانا چاہتی تھی
چاند سورج تک مرے آنگن میں اترے
زندگی بس ایک تیری ہی کمی تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.