پسند خاطر جاناں ہے انکسار مرا
اسی لئے تو مہ و مہر ہیں غبار مرا
ملی ہے مجھ کو ازل سے کمند یزداں گیر
شکار ہر کس و ناکس نہیں شکار مرا
علی الصباح مجھے بھر کے جام نجم سحر
مدام دیتا ہے ساقیٔ نامدار مرا
مثال لالہ محبت کے داغ ہوتے ہوئے
نہیں ہے دامن دل دیکھ داغدار مرا
مزا ہے وصل میں اور لطف ہجر یار میں ہے
وہ پھل کا وقت یہ ہے موسم بہار مرا
نوائے نور ہو جب میرے لب پہ اہل چمن
تو احترام کرے کیوں نہ شاخسار مرا
پرکھ سکے جو مجھے وہ نگاہ پاک کہاں
جدا امیںؔ ہے زر و سیم سے عیار مرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.