پتھر ہے یہ کبھی کبھی شیشہ ہے آدمی
پتھر ہے یہ کبھی کبھی شیشہ ہے آدمی
ہے جو بعید عقل معما ہے آدمی
صبح و مسا طلب میں بھٹکتا ہے آدمی
کب راز کائنات کو سمجھا ہے آدمی
پہلے کرے تو نامۂ اعمال خوش نما
جنت کی آرزو میں تو مرتا ہے آدمی
پامالیٔ ضمیر پہ روتا ہے خون دل
جب بھی کسی نظر سے اترتا ہے آدمی
رشتہ ہوا شکستہ مروت نہ کچھ لحاظ
آبادیوں کے شہر میں تنہا ہے آدمی
پاتا ہے سرفرازیاں رب جلیل سے
اے شادؔ جب سجود میں جھکتا ہے آدمی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.